جامعہ اسلامیہ قرطبہ اعظم گڑھ میں پہلے تعلیمی سال کے پہلے 15/ اگست 2023 کو جشن آزادی کی مناسبت سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس کی ویوڈیوز دیکھ دل مسرت سے جھوم اٹھا۔ اللہ رب العزت مزید ترقی اور اونچائیوں سے نوازے۔
اسکول کے طلبہ نے بڑا عمدہ پروگرام پیش کیا۔ اور مہمانوں کا دل جیت لیا، ملی جانکاری کے مطابق صبح 09:00 سبحان شیخ کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی، اور شعبہ حفظ کے طلبہ نے ترانہ ھندی پیش کیا۔
اس کے بعد زیر تعمیر مسجد قرطبہ میں تلاوت قرآن مجید سے اس بزم کا آغاز کیا۔
جس میں قرطبہ اسکول کے بچوں نے حمد و نعت، اور اردو و انگیزی زبان میں تقریریں پیش کی ، جسے سن کر مہمانوں نے سراہا اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کو ڈھیر سارے دعائیہ کلمات سے نوازا۔
اس پروگرام میں گرد و نواح کے معززین نے شرکت کی۔
جن میں سبحان شیخ، معراج شیخ، غفران شیخ، اور بنکٹ کے پردھان(موٹی ) صاحب و ان کے رفقاء قابل ذکر ہیں۔
اس پروگرام میں شرکت کرنے والے سبھی مہمان و حاضرین کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے شریک ہوکر بچوں کی حوصلہ افزائی کی، اپنی دعاوں سے نوازا اور محفل میں چار چاند لگا دیئے۔
اخیر میں صدر مجلس کی اجازت سے پروگرام بحسن و خوبی اپنے اختتام کو پہونچا۔ اور بچوں میں میٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
اور سب لوگ فرحت و مسرت کو سمیٹے اپنے گھروں کو تشریف لے گئے۔
تمام اساتذہء کرام و اسٹاف بھی بہت بہت شکریہ کے مستحق ہیں جنھوں نے اس پروگرام کو بحسن و خوبی ترتیب دیا، اور طلبہ کے نوک پلک کو سنوار کر ایک کامیاب محفل کا انعقاد کیا۔
اللہ تعالی سب کی محنتوں کو قبول کرے، اور اجر عظیم سے نوازے۔
اللہ تعالی اس جامعہ کے موسس شیخ انصار زبیر محمدی حفظہ الله کی آنکھوں کو ٹھنڈک بخشے، اس شجر باثمر کو سنوارنے کا حوصلہ و ہمت دے، اور ان کے لئے صدقہ جاریہ بنادے۔ آمین
صفی الرحمن ابن مسلم بندوی فیضی