353670638_985448132479403_1799423895240296230_n

جامعہ اسلامیہ قرطبہ۔ بنکٹ۔ اعظم گڈھ۔ میں علماء و مفکرین کی میٹنگ کا انعقاد گیا

11 جون 2023 موافق21ذوالقعدہ 1444ھ بروز اتوار بعد مغرب تاعشاء بمقام قرطبہ کمپلیکس بنکٹ بازار جامعہ اسلامیہ قرطبہ کے شعبہ پرائمری(قرطبہ انگلش اسکول) کے نصاب تعلیم کے سلسلہ میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں علمائے کرام اور ماہرین تعلیم نے شرکت فرما کر اپنے تعلیمی تجربات سے مستفیدفرمایا۔
جس میں قرطبہ انگش اسکول کے نصاب کے تعلق سے گفتگو اور بے مثال تعلیمی نصاب کے متعلق ایک پروگرام تیار کرنے کیلئے ماہرین تعلیم کی رائے لی گئی
جس میں سرفہرست مولانا عتیق الرحمن سلفی سابق شیخ الجامعہ دارالتعلیم مبارکپور۔پروفیسر ڈاکٹر طاہراعظمی صدر مقام اردو شبلی نیشنل کالج۔ اعظم گڈھ۔ مولانا ادراک عالیاوی استاذ مدرسہ تعلیم الاسلام بندی کلاں۔ و ماسٹر HNV انٹر کالج ۔ محمد آباد گوہنہ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمود مرزا صدر شعبہ عربی الہ آباد یونیورسٹی، مولانامقتدی عمری استاذ مدرسہ اسلامیہ انوارالعلوم املو،مولانا حفیظ الرحمن رحمانی املو، جناب سراج معصوم صاحب مینیجر ایکتا انٹرکالج بندی کلاں،
جامعہ کے بانی و موسس جناب شیخ انصار زبیر محمدی حفظہ اللہ کی دعوت پر تشریف لاکر قیمتی مشوروں سے نوازا۔
اس میٹنگ میں کئی اہم امور زیر بحث آئے، اور جامعہ و طلباء کی ترقی اور تابناک مستقبل کیلئے بر وقت چار قراردادوں کو منظوری دی گئی۔
1- قرطبہ انگلش اسکول کا اپروول کرایا جائے، جس کی ذمہ داری ماسٹر سراج معصوم، اور مولانا عتیق الرحمن سلفی کو دی گئی، اللہ تعالی اس کام میں آسانی فرمائے۔ آمین
2- قرطبہ انگلش اسکول کا نصاب سی بی ایس سی بورڈ کے تحت رہے گا۔
3- حفظ کے طلباء کو ماہانہ پانچ سو روپیہ وظیفہ کے طور پر دیا جائے گا۔
4- حفظ کی تکمیل کرنے والےحفاظ کی دستاربندی اوران کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر سال ایک اجلاس عام ہوگا جس میں اجلہ علماء کرام وماہرین تعلیم کو مدعو کیا جائے گا۔
الله سب کی محنتوں کو شرف قبولیت بخشے۔ اور جامعہ کو ترقیوں کے آسمان تک پہنچائے۔
صفی ابن مسلم فیضی

Share this post